مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کاوشیں رنگ لائی ہیں:شہبازشریف
ہزاروں میگاواٹ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اندھیروں سے نکل کر روشنیوں میں آیا ہے اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں،لندن میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو
اتوار 25 مارچ 2018 21:10
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پاکستان میں جاری پاکستان چین دوستی کے شاہکار منصوبے سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا زبردست منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ حقیقی معنوں میں ایک گیم چینجر ہے ۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا۔ سی پیک نے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں ۔سی پیک کے منصوبوں سے چاروں صوبوں کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام مستفید ہوں گے اور ملک و قوم کی تقدیر بدلے گی۔سی پیک منصوبے تیز رفتاری سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور اقوام عالم پاکستان میں منصوبوں کی تیز رفتار اور شفاف سے تکمیل پر حیرت میں مبتلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہوئے ہیں۔توانائی، انفراسٹرکچر اور صنعتی تعاون کے بڑے منصوبے سی پیک میں شامل ہیں جن پرتیزرفتاری سے کام کیا جارہا ہے۔چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین کی جانب سے توانائی کے منصوبوں میں 36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ چین کا اربوں ڈالر کا تاریخ ساز اقتصادی پیکیج مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔اقتصادی راہداری سے اقتصادی و سماجی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا اور پاکستان تجارتی و معاشی سرگرمیوں کا محور بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ تاریخ کا دھارا موڑ دے گا ،اس کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیںجبکہ ہمارے دوست عظیم الشان سی پیک سے بے حد خوش ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کی ٹھوس معاشی پالیسیوںکے باعث ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے۔ ہماری حکومت نے ملک میں شفافیت ، میرٹ اور منصوبوں کی معیاری اور برق رفتاری سے تکمیل کا کلچر پروان چڑھایا ہے۔ وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا کرپاکستان مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم کی ہے اور بچائے گئے قومی وسائل کی پائی پائی بھی ایمانداری سے فلاح عامہ کے پروگراموں پر صرف کی جا رہی ہے۔حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے اور اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کے عزم پر کاربند ہیں اور شعبہ تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ بجٹ فراہم کرنے کا اعزاز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو حاصل ہے۔ تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں صوبہ پنجاب کی کارکردگی کا اعتراف نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی ادارے بھی کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.