کنٹونمنٹ بورڈحکام رہائشی علاقوں سے کمرشل سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے پرعزم
اتوار 25 مارچ 2018 21:20
(جاری ہے)
انہوں نی بتایاکہ غیر قانونی کمرشل استعمال پر ویسٹریج کے علاقے میں 12پلاٹس کی لیز منسوخ کی گئی نجی تعلیمی اداروں کو رہائشی علاقوں سے منتقل کرنے کے احکامات سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیئے ہیں جبکہ کینٹ بورڈحکام صرف ان احکامات پر عمل در آمد کروا رہے ہیں کیونکہ رہائشی علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں نہ صرف ممنوع ہے بلکہ کینٹ بورڈ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہاکہ رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہے اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں میں ملوث بیوٹی پارلرز اور سکولز سمیت دیگر تمام اداروں کو بھی نوٹسز بھجوائے ہیں اور انہیں پابند کیاہے کہ وہ رہائشی علاقوں میں خلاف ضابطہ کرشل سرگرمیوں سے باز رہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کینٹ ایریاز میں ٹریفک کی صورتحال گھمبیر ہونے پر عوامی شکایات سامنے آئیں جبکہ سپریم کورٹ نے بھی نجی سکولوں کے انخلاء کے سخت احکامات دیئے ہیں جن کی پیروی کینٹ حکام کی ذمہ داری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ارسلان حیدر نے بتایاکہ رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں کرنے والے تمام ادارے کنٹونمنٹ بورڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں اس لیے کینٹ بورڈ قواعدو ضوابط کے مطابق کارروائی کر رہاہے ۔ارسلان حید رنے کہاکہ اس ضمن میں ویسٹریج کے منسوخ شدہ لیز کے حامل تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیاہے ۔انہوںنے کہاکہ رہائشی عمارات کے غیر قانونی کمرشل استعمال کے مرتکب اداروں کو عمارتیں خالی کرنے کے حتمی نوٹسز دے دیئے گئے ہیں اور اگر ان اداروں نے اس کے باوجود عمارات خالی نہ کیں تو ان کے خلاف ضابطہ کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے بھی رہائشی علاقوں میں قائم 170سکولوں سمیت 445تجارتی اداروں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ رہائشی علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ۔چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر نوید نواز نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں میں ملوث اداروں کو دی گئی مہلت مارچ کے آخری ہفتے میں ختم ہو جائے گی جس کے بعد ان کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا جائے گا ۔انہوںنے بتایاکہ طلباء کے تعلیمی سال کو بچانے کے لیے رہائشی علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کو 31مارچ تک دوسری جگہ منتقلی کے مہلت دی گئی تھی ۔ایک سوال کے جواب میں نوید نواز نے اے پی پی کو بتایاکہ رہائشی علاقوں سے انخلاء کے احکامات پر عمل در آمد نہ کرنے والے اداروں کو کنٹونمنٹ ایکٹ 1924کے سیکشن 256کے تحت صرف ایک حتمی نوٹس دیا جائے گا جس کے بعد ان اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.