روس اور مغربی ممالک کے تعلقات کشیدہ

امریکہ سمیت 14 یورپی ممالک کا روسی سفارتخانے بنداور سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

پیر 26 مارچ 2018 21:47

روس اور مغربی ممالک کے تعلقات کشیدہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) روس اور مغربی ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے، امریکہ سمیت 14 یورپی ممالک نے روس کے سفارتخانے بند کرنے اور روس سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں روسی جاسوس اور اس کی بیٹی پر حملے کے معاملے پر برطانیہ کے بعد امریکی صدر نے بھی سیگل میں روسی قونصلیٹ کو بند کرنے اور60 روسی سفارتکاروں کو امریکہ چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ادھر 14 یورپی ممالک سمیت یوکرائن نے 13 فرانسی ، جرمنی ، پولینڈ اور کینیڈا نے 4,4 ڈنمارک نے 2 روسی سفارتکاروں نے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک سے روسی سفارتکاروں کی بے دخلی غیر دوستا نہ عمل ہے مغربی ممالک سے روسی سفارتکاروںکی بے دخلی کے احکامات کے بعد روس اور مغربی ممالک کے تعلقات بھی شدید کشیدہ ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :