نقیب اللہ محسود کا ایک اور دوست قتل

کراچی میں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب الل کے ایک اور دوست قتل کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 مارچ 2018 20:32

نقیب اللہ محسود کا ایک اور دوست قتل
کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26مارچ2018ء ): کراچی میں پر اسرار قاتل بے لگام ہو گئے۔ کراچی میں جعلی مقابلے مین قتل ہونے والے نقیب الل کے ایک اور دوست مانیال خان قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں جعلی مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ کے دوست بھی بے نشان قاتل کا نشانہ بننے لگے۔کراچی میں جعلی مقابلے مین قتل ہونے والے نقیب الل کے ایک اور دوست منال خان کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مانیال محسود نامی نوجوان کو 24 مارچ کو کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ لانڈھی پولیس کا کہنا ہے کہ قتل قبیلے کے افراد سے رقم کے تنازع پر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مانیال محسود موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اسے قبیلے کے افراد سے رقم کے تنازع پر قتل کیا گیا ۔مانیال کے بھائی کے مطابق پولیس مقدمے کو ڈکیتی کا رنگ دینا چاہ رہی ہے لیکن ہم نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں نقیب اللہ کے ایک دوست کو قتل کیا جا چکا ہے۔