گندم کی فصل کی فی اایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، مہرعابد حسین

پیر 26 مارچ 2018 23:20

ڈی جی خان۔26 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ز راعت توسیع ڈیرہ غازیخان مہر عابد حسین نے ٹرائبل ایریا میں جا کر پھل ، سبزیوں اور فصلوں کی بہتر پیداوار کے حوالے سے کاشتکاروں کو رہنمائی اور علاقہ کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے یونین کونسل مبارکی ، مٹ چانڈیہ ، سرتھوخ میں پھل ، سبزیو ںاور فصل کی کاشت کے حوالے سے جائزہ لینے کے ساتھ گندم کی فصل کا معائنہ کیا․ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور محکمہ کے سفارش کردہ کھاد وبیج کے استعمال کی اہمیت پر زور دیا ․ انہوںنے مبارکی ، کھرڑ بزدار میں سفارش کردہ بیج بھی تقسیم کیا ․ ڈپٹی ڈائریکٹر نے مبارکی کی چوٹی پر زیتون کی کاشت کے حوالے سے جائزہ لیا ․ اس موقع پر زراعت آفیسر شاہق منیر ، ٹیکنیکل آفیسر ملک کلیم کوریہ اور دیگر موجو دتھے ․ دریں اثنا ڈپٹی ڈائریکٹر ز راعت نے پلانٹ پروڈکشن کے حوالے سے ڈاکٹرز کی تربیت میں شرکت کی انہوںنے کنٹری کوآرڈینیٹر پلانٹ پروڈکشن نعیم اسلم ملغانی سے بھی ملاقات کی۔

انہوںنے خواتین کاشتکاروں کیلئے الگ پلانٹ کلینک کے قیام کے حوالے سے بھی مشاورت کی ․ تربیت مکمل کرنے والے مردوخواتین شرکاء میں سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :