بکرا منڈی ڈیرہ مراد جمالی کے بیوپاری سراپا احتجاج ، ریلی ، پریس کلب کے سامنے دھرنا

جمعرات 29 مارچ 2018 21:30

بکرا منڈی ڈیرہ مراد جمالی کے بیوپاری سراپا احتجاج ، ریلی ، پریس کلب ..
نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) بکرا منڈی ڈیرہ مراد جمالی کے بیوپاری سراپا احتجاج ،احتجاجی ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی کی یقین دہانی پہ احتجاج موخر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بکرا منڈی ڈیرہ مراد جمالی جو کہ کوئٹہ کے بعد سب سے بڑا بکرا منڈی ہے لیکن بدقسمتی سے اس بکرا منڈی کو سرکاری زمین الاٹ نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز بیوپاریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے روز روز کے منتقلی سے تنگ آکر بیوپاریوں نے احتجاج کرتے ہوئے بکرا منڈی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی جو بازار سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں دھرنا بھی دیا گیا سماجی تنظیم عوامی آواز نصیرآباد نے بھی اس احتجاج کی حمایت کی احتجاج کرنے والوں کی قیادت کرنے والے امام بخش بگٹی اور دیگر بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ روز روز کے منتقلی سے ہمار اکاروبار شدید متاثر ہورہا ہے ہم ڈی سی نصیرآباد کمشنر نصیرآبادمیونسپل کمیٹی کے چیئرمین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بکرا منڈی ڈیرہ مراد جمالی کو مستقل طور پہ زمین الاٹ کردیا جائے بعد ازاں تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی نے احتجاج کرنے والے بیوپاریوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عنقریب بکر امنڈی کے لیے مستقل زمین الاٹ کرایا جائے گا تاہم عارضی بنیادوں پہ ہم بمعہ سیکوریٹی کے بکرا منڈی کو لعل شاہ کے قریب جگہ فراہم کریں گے اس یقین دہانی پہ بیوپاریوں نے احتجاج موخر کردیا۔

متعلقہ عنوان :