کپاس کی کاشت سے قبل بیج اچھی طرح دھو کر تیزاب سے پاک کرنے کی ہدایت

جمعہ 30 مارچ 2018 12:45

فیصل آباد۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء)کپاس کے کاشتکاروں کو اپریل میں شروع ہونے والی گندم کی بوائی کی مہم کے دوران کاشت سے قبل بیج اچھی طرح دھو کر تیزاب سے صاف کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ کاشتکار بالٹی میں پانی بھر کر چھاننے میں بیج پر گرائیں اور بیج کو اچھی طرح سے دھوئیں تاکہ بیج تیزاب سے پاک ہو جائے نیز دھوتے وقت چونکہ نہ پختہ ناقص بیج پانی کی سطح پر تیر آتاہے اسلئے یہ بیج نکال دینا چاہیے اور پختہ و توانا بیج چونکہ نیچے بیٹھ جاتاہے اسلئے پانی میں نیچے بیٹھنے والے بیج کو دھوپ میں اچھی طرح خشک کر کے پٹ سن کی بوریوں یا کپڑے کے تھیلوں میں بھر لینا چاہیے تاکہ ان میں ہواکاگزر ہوتارہے اور بیج جلدی خشک ہو کر اپنا اگائو متاثر نہ کرے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے کہاکہ کپاس کے بیج کو کبھی بھی نائیلون یا پلاسٹک کے تھیلوں میں نہیں رکھناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ گلابی سنڈی سے متاثر ہ جڑے ہوئے بیجوں پر خاص توجہ پر مرکوز کرنی چاہیے اور اگر کسی جگہ ایسا بیج نظر آئے تو اسے چن کر ضائع کردیاجائے۔ انہوںنے بتایا کہ کاشتکار تربیت پروگرام کے تحت کپاس کے کاشتکاروں کو اس ضن میں عملی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے تاہم و ہ مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت ، زرعی کارکنان یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔