کراچی، بی ٹیک پاس کرنے والے طلبہ کو انجینئرنگ کونسل میں انرول کرنے کے معاملے پر محتسب اعلیٰ و دیگر سے جواب طلب

جمعہ 30 مارچ 2018 16:38

کراچی، بی ٹیک پاس کرنے والے طلبہ کو انجینئرنگ کونسل میں انرول کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ٹیک پاس کرنے والے طلبہ کو انجینئرنگ کونسل میں انرول کرنے کے معاملے پر دائر درخواست پر گورنر سندھ سمیت صوبائی محتسب اعلی اور این ای ڈی یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا ہے ۔ سندھ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ٹیک پاس کرنے والے طلبہ کو انجینئرنگ کونسل میں انرول کرنے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل غلام حیدر شیخ نے موقف اپنایا کہ بی ٹیک کی ڈگری پاس کرنے والے طلبہ کا دو فیصد کوٹہ مختص ہے ۔ انجینئرنگ کونسل کے کیرائیٹیریا کے تحت دو فیصد سے زائد طلبہ کو انرول نہیں کیا جا سکتا ۔ اگر بی ٹیک پر پاس تمام طلبہ کو انرول منٹ ملنا شروع ہوئی تو بیچلر آف انجینئرنگ کی ڈگری غیر اہم ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

درخواست پر گورنر سندھ سمیت صوبائی محتسب اعلی اور این ای ڈی یونیورسٹی انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اپریل کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ صوبائی محتسب اعلی نے طلبہ کی درخواست پر انرول منٹ کا حکم دیا تھا ۔ گورنر سندھ نے محتسب اعلی کے فیصلے پر عمل درآمد کی سفارش کی تھی ۔ محتسب اعلی نے محمد طلحہ عابد اور دیگر کو طلبہ کو انرول کرنے کا حکم دیا تھا ۔ عدالت میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے گورنر سندھ اور صوبائی محتسب اعلی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :