سندھ سروس پبلک کمیشن کے امتحانات میں عمر کی حد 32 سال مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد

جمعہ 30 مارچ 2018 16:38

سندھ سروس پبلک کمیشن کے امتحانات میں عمر کی حد 32 سال مقرر کرنے کے خلاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ سروس پبلک کمیشن کے امتحانات میں عمر کی حد 32 سال مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔جمعے کو سندھ ہائی کورٹ نے سندھ سروس پبلک کمیشن کے امتحانات میں عمر کی حد 32 سال مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران درخواست محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سندھ سروس پبلک کمیشن میں عمر کی حد 32 سال مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے اس میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی تاہم حکومت کی جانب سے وضع کی جانے والی پالیسی بدنیتی پر مبنی نہیں ہوسکتی۔

متعلقہ عنوان :