ملک کے بیشتر علاقے شدید زلزلے کے باعث لرڑ اٹھے

لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 31 مارچ 2018 00:03

ملک کے بیشتر علاقے شدید زلزلے کے باعث لرڑ اٹھے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2018ء) ملک کے بیشتر علاقے شدید زلزلے کے باعث لرڑ اٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کی شب کو خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقے شدید زلزلے سے بری طرح لرز اٹھے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے پشاور، مالاکنڈ ایجنسی، چترال، سوات، مردان، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، اسلام آباد اور دیگر میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب بھی اسی وقت خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔