بلدیہ عظمیٰ لاہور اپنے ڈیڑھ ہزار سے زائد نادہندگان سے سولہ کروڑ روپے کی ریکوری کرنے میں ناکام

منگل 3 اپریل 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) بلدیہ عظمیٰ لاہور اپنے ڈیڑھ ہزار سے زائد نادہندگان سے سولہ کروڑ روپے کی ریکوری کرنے میں ناکام ہوگیا ہے بلدیہ لاہور کی اس ناکامی کی وجہ ان نادہندگان کی پشت پناہی کرنے والا حکومتی اثر ورسوخ بتایاگیا ہے اس حوالے سے بلدیہ لاہور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں واقعہ 35 کمرشل مارکیٹوں میں بلدیہ لاہور کی 1566 ملکیتی دکانیں واقع ہیں جن میں عرصہ دراز سے مختلف تاجر بطور کرایہ دار اپنا کاروبار انجام دے رہے ہیں لیکن یہ تاجر لاکھوں روپے ماہانہ کمانے کے باوجود بلدیہ لاور کو ان دکانوں کا کرایہ دار اد ا نہیں کررہے جس کے نتیجے میں بلدیہ عظمیٰ لاہور نے ان تاجروں سے سولہ کروڑ روپے کی ریکوری کرنے ہے جو تاحال نہیں کر سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :