بیورو کریسی کو ریاست کی ریڑھ کی ہڈی ہونے کے ناطے دنیا کے نئے حقائق اپنانے چاہئیں، تکنیکی نوعیت کے پیچیدہ مسائل خصوصی تربیت اور موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے متقاضی ہیں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے 108ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے گفتگو
منگل 3 اپریل 2018 17:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی منتقلی کے بعد خدمت کی بہتر فراہمی اور بہتر نظم و نسق کو یقینی بنانے کے چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ بیورو کریسی کو ان چیلنجوں اور بالخصوص صوبائی سطح پر ان کا حل تلاش کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ بعد ازاں وزیراعظم نے شرکاء سے ان کے خیالات بھی سنے اور قومی اہمیت کے مختلف معاملات کے حوالہ سے سوال دریافت کئے۔ انسداد دہشت گردی کی کوششوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ انسداد دہشت گردی ایک مسلسل کاوش ہے جس میں انتہاء پسندی کا سبب بننے والی وجوہات اور عوامل کی بنیاد کو ختم کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے بڑی قربانیوں کے نتیجہ میں دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ سماجی و اقتصادی ترقی کے معاملات بالخصوص ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے حوالہ سے وزیراعظم نے اس طرح کے مسائل کے حل کیلئے صوبوں کی سطح پر استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک بڑا موقع ہے اور یہ ملک اور خطہ کی ترقی کیلئے ایک گیم چینجر ثابت ہو گا۔ اس موقع پر قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں اعلیٰ سرکاری افسران کو دی جانے والی خصوصی تربیت سے انہیں پبلک پالیسی کی تشکیل اور عملدرآمد کو بہتر انداز میں سمجھنے اور انہیں اپنے آپ کو قومی پالیسی کی سطح پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے تیار کرنے میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں کسی جگہ پر بھی نو گو ایریا برداشت نہیں،مریم نواز
-
آئی ایم ایف کی ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کوعدالت میں چیلنج کر دیا گیا
-
پی آئی اے کی حج پرواز میں دھماکے کی آواز،پرواز کی ریاض ائیرپورٹ میں ہنگامی لینڈنگ
-
ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، فیصل کریم کنڈی
-
بنگلہ دیش میں پناہ لیے روہنگیاؤں کے خوراک الاؤنس میں اضافہ
-
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں، عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہ ہو سکا
-
پاکستان: بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہزاروں جانیں بچا سکتی ہے، یونیسف
-
محمد نوازشریف سے ناروے کے سفیرکی ملاقات،دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
بحران سے نکلنے کا واحد حل ایک دوسرے کو معاف کر دینے میں ہے، ڈاکٹر طاہر القادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.