دبئی میں پاکستانی سیلز مین ٹیچر کو اغواء کرنے اور جنسی زیادتی کرنے پر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 3 اپریل 2018 18:12

دبئی میں پاکستانی سیلز مین ٹیچر کو اغواء کرنے اور جنسی زیادتی کرنے ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) دبئی عدالت میں ایک آدمی کو عدالت میں لایا گیا جو کہ ایک ٹیچر کواغواء کرکے صحرا میں لے گیا تھا جہاں اُسنےاِسکے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی ۔ مزید تفصیلات کے مطابق 29 سالہ پاکستانی سیلزمین اپنے ایک دوست کے ساتھ اور ٹیچر کے ساتھ شراب نوشی کے بعد ٹیچر کو اسکے فلیٹ چھوڑنے گیا۔

(جاری ہے)

ٹیچر کو اسکے فلیٹ واپس چھوڑنے جاتے وقت پاکستانی نے گاڑی اچانک سے صحرا کی جانب موڑ لی اور جب خاتون نے مزاحمت کی تو اسنے خاتون کو دھمکی دی کہ اگر اسنے مزید کچھ کہا تو وہ اُسے ایک تعمیراتی جگہ پرچھوڑ آئے گا جہاں سارے کارکن مل کر اسکے ساتھ اجتماعی زیادتی کریں گے۔

عدالت نے سیلز مین پر خاتون کو اغواء کرنے ، حملہ کرنے ، جنسی زیادتی کرنے اور بلیک میل کرنے کے چارجز لگائے ہیں۔ ال رشیدیہ پولیس اسٹیشن میں سیلزمین کے خلاف یکم فروری کو شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 29 اپریل کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :