آئیسکو چیف نے ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ماہانہ کارکردگی اجلاس کی صدارت کی
منگل 3 اپریل 2018 19:54
(جاری ہے)
مجموعی طور پر دونوں ڈائریکٹوریٹ نی36 لاکھ 22 ہزار ایک سو 56 یونٹس کا ڈیٹا حاصل کیا اور متعلقہ صارفین کو ان یونٹس کے بل چارج کر دیئے گئے۔
آئیسکو چیف نے دونوں ڈاریکٹوریٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئیسکو بجلی چوری کے معاملے میں زیروٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، آئیسکو ریجن میں چیک اینڈ بیلنس کے مربوط نظام سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ ممکن ہے ، آئیسکو چیف نے افسران کو ہدایات کی کہ اپنے اپنے دائرہ کار میں ٹیوب ویلز اور تمام ٹیرف کے میٹر ز کومرحلہ وار چیک کیا جائے،آئیسکو کی اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے کہیںبھی بجلی چوری پکڑے جانے کی صورت میں متعلقہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں کے میٹرز دوران وارانٹی بہت زیادہ تعداد میں خراب ہو رہے ہیں ان کی نشاندہی کی جائے تا کہ انہیں بلیک لسٹ کیا جائے، آئیسکو چیف نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ جن میٹرز کے گلاسزمدہم ہو چکے ہیںانہیں فوری طور پرتبدیل کیا جائے تا کہ 100 فیصد درست میٹر ریڈنگ کے معیار کو برقرا ر رکھا جا سکے جبکہ عارضی طور پر لگائے جانے والے کنکشنز کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے۔ آئیسکو چیف کو دوران میٹنگ بتایا گیا کہ ٹرانسفارمرز ریکلمیشن ورکشاپ واہ میں ماہ مارچ کے دوران 80 ٹرانسفارمرز کی مرمت کی گئی ۔ آئیسکو چیف نے کہا کہ آئیسکو کے افسران و عملہ ایک ٹیم کی طرح ہیں جہاںقابل ، محنتی اور ایماندا ر افسران و عملہ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ۔آئیسکو چیف نے مزید کہا کہ آئیسکو ریجن میں جن فیڈرز کے لائن لاسز زیاد ہ ہیں ان پہ خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، ماضی کے مقابلے میں آئیسکو ریجن میں بجلی چوری کے رجحان میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ آئیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف شرو ع کی جانے والی خصوصی مہم اور کارروائیاں ہیں۔ انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں ۔ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ڈائریکٹوریٹ کو ماہ اپریل کے لئے اہداف کا تعین کر تے ہوئے آئیسکو چیف نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ٹیرف کے حامل میٹروں کو مرحلہ وار چیک کیا جائے اور بجلی چوروں کے خلاف بلِاامتیاز کارروائیاں کی جائیں کیونکہ سسٹم سے صارفین کو دیئے جانے والے ایک ایک یونٹ کا حساب ہماری اولین ذمہ داری ہے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.