کاشتکاروں کیلئے فصل بیمہ سکیم کا آغاز کر دیا گیا

منگل 3 اپریل 2018 21:29

ملتان۔3 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء)محکمہ زراعت پنجاب ملتان کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود کی ہدایت کے مطابق قدرتی آفات و دیگر ناگہانی وجوہات کی بنا پر فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالہ کیلئے محکمہ زراعت نے صوبہ کے کاشتکاروں کیلئے فصل بیمہ (تکافل) سکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں خریف 2018 سے لودھراں، رحیم یار خان، ساہیوال اور شیخو پورہ کے اضلاع میں کپاس اور دھان کی فصلوں پربیمہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سکیم کے تحت 5 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کیلئے بیمہ کے پریمیم پر 100 فیصدجبکہ 5 سے 25 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کیلئے بیمہ کے پریمیم پر 50 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ اس سکیم کے تحت اگلے مرحلہ میں بیمہ کا اطلاق مزید فصلوں بشمول گنا، مکئی، گندم، باغات اور سبزیوں پر ہوگا۔اس سکیم کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔