ہواوے نے آنر 7 اے سمارٹ فون لانچ کر دیا

بدھ 4 اپریل 2018 10:30

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) چین کی موبائل ساز کمپنی ہواوے نے آنر 7 اے اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ۔ چین کے نشریاتی ادارے کے مطابق ہواوے نے آنر 7 اے کمپنی کا انٹری لیول سمارٹ فون ہے جس میں 5.7 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 430 پروسیسر اور ڈوئل سم سپورٹ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسمارٹ فون 2 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں۔ فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا شوٹر دیا گیا ہے جیسے فیس ان لاک کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فنگر پرنٹ سکینر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، سنہرے اور نیلے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :