جرمنی کے ڈاکٹریوآفم 6اپریل کو بی زیڈیومیں لیکچردیں گے

بدھ 4 اپریل 2018 21:48

ملتان۔4 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2018ء) شعبہ فارماکالوجی اور شعبہ فارمیسی پریکٹس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام 6,7 اپریل کو لیکچر اور سیمینار کا انعقاد جناح آڈیٹوریم میں کیاجائے گا․ مائنز یونیورسٹی جرمنی سے ڈاکٹر یو آفم ہرزش لیکچر دیں گے واضح رہے کہ ․ ڈاکٹر یوآفم ہرزش آغا خان یونیورسٹی پاکستان میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں․ وہ اپنے لیکچر میں بتائیں گے کہ سائنٹیفک ریسرچ میٹنگز میں اپنے آڈیونس کو کس طرح موثر انداز میں میسج ڈلیور کیاجاتا ہی․ اور ان کی مکمل توجہ کیسے حاصل کی جاسکتی ہی․ سیمینار بعنوان ماضی حال اور مستقبل میں کلینیکل اور فارماکالوجی ریسرچ کے مسائل پر تفصیلی گفت گو ہوگی․ سیمینارکے مہمان خصوصی ڈاکٹر یو آفم ہرزش ہوں گے اورصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کریں گے جبکہ ڈین فارمیسی پروفیسرڈاکٹر بشیر احمد چوہدری بھی سیمینار سے خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :