طرز زندگی میں لازمی اپ گریڈکے لیے ہواوے نے HUAWEI Y SERIES 2018 متعارف کرا دی

جمعہ 6 اپریل 2018 20:40

طرز زندگی میں لازمی اپ گریڈکے لیے ہواوے نے   HUAWEI Y SERIES 2018 متعارف کرا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2018ء) ہواوے نے پاکستان میں HUAWEI Y Series 2018 متعارف کرادی ہے ۔ جس میں HUAWEI Y Series 2018 ، HUAWEI Y6 Prime 2018 اور HUAWEI Y9 2018 نمایاں ہیں۔ HUAWEI Y Series 2018 زریعے لوگ اپنی طرز زندگی کو اپ گریڈ کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ہواوے کی فلیگ شپ فیچرز سے آراستہ ہے۔ HUAWEI Y Series 2018جنریشن Zکے لیے تیار کی گئی ہے جو ڈیجیٹل کے عہد میں پیداہوئی ہے اور پروان چڑھی ہے۔

جنریشن Zنو عمر، توانائی سے بھر پور اور تیکنکی ذہن رکھنے والی نسل ہے۔ٹیکنالوجی کو ان کے طرز زند کی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے لیکن مارکیٹ میں دستیاب آج کی متعدد فلیگ شپ ڈیوائسز، مہنگی ہونے کے سبب، ان کی پہنچ سے دور ہیں۔ جنریشن Zسے تعلق رکھنے والے صارفین کی جانب سے ایک باکفایت اور معیاری اسمارٹ فون کی خواہش نے مارکیٹ میں ایک ایسی طلب پیدا کی ہے جسے پورا نہیں کیا گیاتھا اور اس طلب کو HUAWEI Y Series 2018کے ذریعہ پورا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

HUAWEI Y Series 2018 کو میڈیاکے سامنے ایک تقریب میں پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر HUAWEI کنزیومر بزنس گروپ کے منیجر، بلوکنگ وینگ نے اپنے تبصرے میں کہا،’’ہواوے کو خود پر فخر ہے کہ وہ دنیا کو اہم تیکنکی وسائل کے ذریعہ مربوط کر رہا ہے۔ ہماری مصنوعات ٹیکنالوجی کا حیرت انگیز شاہکار ہیں جو صارفین کے لیے بے مثال اور انفرادی نوعیت رکھتی ہیں۔ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہم HUAWEI Y Series 2018متعارف کرا رہے ہیں جو انٹری لیول اسمارٹ فونز میں ایک انقلاب ہیں۔

یہ ہمارے فلیگ شپ اسمارٹ فونز کے فیچرز بہترین قیمتوں میں پیش کرتی ہے اور ہر شخص کو HUAWEI کے حقیقی تجربہ سے لطف اندوز ہونے کے قابل بناتی ہیں!‘‘اس پیک میں اہم ترین مصنوعات HUAWEI Y7 Prime 2018 ہے جو اس سیریز کی ہیرو ڈیوائس ہے۔یہ ایسے نوجوانوں کے لیے بہترین انتخاب ہے جو زیادہ خرچ کیے بغیر فلیگ شپ اسمارٹ فون کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس کے فیچرز میں 5.99انچ کا HUAWEI FullView ڈسپلے موجود ہے جو ایک اسٹائلش احساس دیتا ہے اور آپ کو لوگوں کے درمیان نمایاں رکھتا ہے۔اس کے اوپر ، اس میں 13MP+2MPکے ڈوئل ریئر کیمرے موجود ہیں جن سے بہترین فوٹو گرافی کی جا سکتی ہے۔ اس کی 3,000mAhبیٹری تمام دن چلتی ہے جبکہ آپ 3GB Memory + 32GBRAM سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :