مسلم لیگ ن کے 8ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

جنوبی پنجاب صوبہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پرمتحد ہوئے ہیں،میربلخ شیرمزاری جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی سرپرستی کریں گے۔منحرف رہنماؤں کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 اپریل 2018 16:41

مسلم لیگ ن کے 8ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اپریل 2018ء) : جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے 8ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان اسمبلی نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے،جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پرمتحد ہوئے ہیں،میربلخ شیرمزاری جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کی سرپرستی کریں گے۔وہ آج یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے۔

پریس کانفرنس میں خسروبختیار اور طاہر بشیر سمیت 8ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ ان ارکان اسمبلی میں 6ایم این ایز اور 2ایم پی ایز شامل ہیں۔خسروبختیار نے کہاکہ استعفے نئے صوبے جنوبی پنجاب کے قیام کیلئے دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں ہردوسرا شخص ماہانہ 3ہزار بھی نہیں کماتا۔جنوبی پنجاب کے اضلاع کی غربت 51فیصد ہے۔

(جاری ہے)

نئے صوبے کے قیام کے ساتھ نیا جوڈیشل نظام بھی آئے گا۔ میربلخ شیرمزاری جنوبی پنجاب محاذ کی سربراہی کریں گے۔طاہر بشیرچیمہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ ختم نبوت ﷺ ایشو پرمسلم لیگ ن کوباقاعدہ طور پرچھوڑ چکا ہوں۔جنوبی پنجاب کی پسماندگی دور رنے کیلئے الگ صوبہ بنانا لازم ہے۔رانا محمد قاسم ن نے کہا کہ آج جنوبی پنجاب صوبہ محاز کے نام پرمتحد ہوئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں کوئی بھی ہماری حمایت کے بغیرالیکشن نہیں جیت سکے گا۔نصراللہ دریشک نے کہا کہ جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ بنانے کا وقت آگیا ہے۔جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کیلئے ہرممکن جدوجہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :