ڈرائنگ روم میں فیصلے کرنے والی سیاسی جماعتیں نہ کوئی تبدیلی لا سکتی ہیں اور نہ عوام کے مسائل حل کر سکتی ہیں،علی قاضی
پیر 9 اپریل 2018 17:23
(جاری ہے)
تبدیلی پسند پارٹی کے سربراہ علی قاضی نے کہا کہ برسوں کی سوچ آج بڑے قافلے کی صورت اختیار کر گئی ڈرائنگ روم میں فیصلے کرنے والی سیاسی جماعتیں نہ کوئی تبدیلی لا سکتی ہیں اور نہ عوام کے مسائل حل کر سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ پیروں اور کچھ رہنماں کے نام پر جلسے ہوتے ہیں ایسی کسی بیگار میں ہم شریک نہیں ہیں، آج ہزاروں لوگ کسی پارٹی یا شخصیت کے خلاف یہاں جمع نہیں ہوئے بلکہ وڈیرہ شاہی بوتارکی شخصیت پرستی کی سیاست کا خاتمہ ان کا ہدف ہے تاکہ اس کا خاتمہ ہو اور سیاست بلا امتیاز عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہو، یہاں جمع ہونے مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ عام غریب لوگوں کا درد محسوس کرتے ہیں اورانہیں دور کرنے کے لئے میدان میں نکلے ہی، لاکھوں لوگ یہی مقصد رکھتے ہیں جو ہمارے ساتھ چلیں گے اور سندھ کی سیاست تبدیل ہو کر رہے گی مایوسی کا دور ختم ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد والے سمجھ لیں کہ سندھ کی سیاست کا پرانا تعارف اب ختم ہو گیا ہے کسی کی وکٹ گر جائے کوئی ممبر اسمبلی ایک پارٹی سے دوسری پارٹی میں چلا جائے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کاعوام سے کوء تعلق نہیں ہے، اب سندھ کی سیاست بدل چکی ہے تبدیلی پسند پارٹی عام انتخابات میں ہر حلقے میں امیدوار کھڑے کرے گی عوام ضرور اس تبدیلی کی پزیرائی کریں گے۔
تبدیلی پسند پارٹی کے سربراہ علی قاضی نے کہا کہ وڈیرہ شاہی اور بوتارکی ذھنیت رکھنے والے کہتے ہیں کہ سندھ کے عام لوگ ڈرپوک اور بکا مال ہیں ان کے ووٹوں کو دولت کی طاقت سے خرید لیں گے ایسا سوچنے والے خود بیوقوف ہیں عوام اتنے بے شعور اور سادہ نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے 100ارب کے ادویہ کے فنڈز ہڑپ کر لئے گئے ہیں، ٹیل کے کاشتکار آبپاشی ہی نہیں پینے کے پانی کے لئے بھی ترس رہے ہیں، گنے کے کاشت کاروں کو اربوں روپے کانقصان پہنچانے کے بعد اب گندم کے لئے سرکاری باردانے میں خوردبرد کر کے بھاری نقصان پہنچایا جا رہا ھے لوگ اس نظام سے بیزار آ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ کرناھے کہ ہم مرشدوں اور شہیدوں کا قرض تو بہت اتار چکے اس سرزمین کا بھی ہم پر کچھ قرض اور فرض ھے اب اس پر بھی توجہ دینی ہے، انہوں نے کہا ہم کہتے ہیں عام لوگوں کے بچوں کو بھی اسکولوں میں اچھی تعلیم دلا لوگوں کو گٹر کا پانی نہ پلا، کیا ہم غلط کہتے ہیں اب عوام میں شدید ردعمل ہے وہ ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں گے، 420 وڈیرہ شاھی ذھنیت رکھنے والے کچھ نہیں کر سکتے، انہوں نے کہا کہ تبدیلی پسند پارٹی آنے کے بعد یہ بحث ختم ہو گئی ہے کہ کوئی متبادل نہیں ہے، 4 ماہ میں پارٹی مذید مضبوط گی، ہم سب میں درد کا رشتہ ہے اور ننگر پارکر سے کارونجر تک سب متحد ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.