آئین کی بالادستی ہی ہماری منزل مقصود ہے ، سردار ایاز صادق
آئین کی بحالی کیلئے جمہوری قوتو ں کو آمریت کے دوران بے پناہ مصائب کے باوجود اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں ، سپیکر قومی اسمبلی
پیر 9 اپریل 2018 17:32
(جاری ہے)
انہوں نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 45سالوں کے دوران غیر جمہوری قوتوں نے جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کو ختم کر کے آئین کو معطل کیا جس کی وجہ سے مضبوط وفاق کو دھچکا پہنچا ان غیر جمہوری اقدامات سے ملک میں پروان چڑھنے والے جمہوری کلچر سیکورٹی ،انسانی حقو ق اور تر قی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ۔
جمہوری قوتوں کی ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لیے قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ آئین کی بحالی کے لیے جمہوری قوتو ں کو آمریت کے دوران بے پناہ مصائب کے باوجود اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں ۔انہوں نے آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانیاں دینے والے گمنام ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جمہوریت کے گمنام ہیروز نے آئین کے تقدس کے لیے آمروں کی طر ف سے نہ صرف کوڑے کھانے اور قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں بلکہ پھانسیاں تک قبول کیں سپیکر نے کہا کہ اب یہ موجود ہ سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین پر عمل درآمد کرتے ہوئے وفاقی اکائیوں کو آئین میں دیے گئے اختیارات اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی دن ہمیں اس مقدس دستاویز کے ہر حرف کے تحفظ کرنے کے عہد کا موقع فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے ہم بحثیت قوم برابری کی سطح پر اکٹھے ہیں ۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئین کا دن منانے کا مقصد اس کی بالادستی کو بر قرار رکھنے کے عزم کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کو اس کی اہمیت و افادیت کو اجا گر کرنا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.