حکومت کی جانب سے ٹیکس ایمنیسٹی اسکیم کا اعلان انقلابی قدم ،عوام اور کاروباری برادری پر بوجھ میں اربوںروپے کی کمی آئیگی ‘عرفان یوسف
وزیراعظم کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے میں مدد ملے گی ، اگر حکومت بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردے تو نہ صرف موجودہ ٹیکس دہندگان کا اعتماد جیت لے گی بلکہ نئے لوگ بھی انتہائی تیزی سے ٹیکس نیٹ میں آئیں گے
پیر 9 اپریل 2018 17:59
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہ پانچ فیصد ادائیگی کے بعد بیرون ملک اثاثے اندرون ملک لانے سے ملک کو فائدہ ہوگا، اس وقت بیرون ملک اثاثے پاکستان کے لیے بیکار ہیں، پاکستان میں آنے کے بعد یہ صنعت سازی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قومی شناختی کارڈ نمبر کو این ٹی این کا درجہ دینا کاروباری برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران توانائی کے بحران اور امن و امان کے حالات کی وجہ سے سرمایہ بیرون ملک منتقل کیا گیا مگر اب حالات معمول پر ہیں، ایمنسٹی سکیم وہ سرمایہ واپس لانے میں مددگار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک غیرملکیوں کے لیے قوانین سخت بنائے جارہے ہیں لہذا دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے لیے سرمایہ وطن واپس لانے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹیکس اصلاحات کو مزید بہتر بنانے کے لیے بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کا فوری طور پر خاتمہ کردے کیونکہ اس ٹیکس کی وجہ سے تاجر پریشان اور مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس غیرمنصفانہ ٹیکس کو کسی نے قبول نہیں کیا لہذا حکومت اسے واپس لینے کا اعلان کرکے تاجروں کے دل جیت لے۔عرفان یوسف نے مزید کہاکہ ٹیکس دہندگان کیلئے ٹیکس فارم کو سادہ بنایا جائے۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا نظام بہت پیچیدہ ہے اس کو آسان بنایا جائے ،ٹیکسیشن بزنس فرینڈلی بنانا ہو گی۔ایز آف ڈوئنگ بزنس کی درجہ بندی کو بہتر کیا جائے۔ٹیکس ریفینڈکو یقینی بنایا جائے،بینک ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو ختم کیا جائے۔حکومت کو معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے بجٹ خسارے پر قابو پانا ہوگا،یہ تمام خرابیوں کی جڑ ہے،ٹیکس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے،جو لوگ ٹیکس ادا کر رہے ہیں ،ان کیلئے مشکلات ہیں،اس کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جانے چاہیں،ٹیکس نوٹسز سے کارباری افراد خائف ہو جاتے ہیں اس طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔سی پیک منصوبوں میں مقامی بزنس کمیونٹی کو بھی وہی سہولیات دی جائیں جوچائنزکو دی جا رہی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.