پاک بحریہ کے فلوٹیلا کی کثیرالملکی مشق ’’ گلف شیلڈ I-‘‘ میں شرکت
پیر 9 اپریل 2018 19:03
(جاری ہے)
مشق کا دوسرا مرحلہ سعودی عرب کے پانیوں میں منعقد ہوا ۔
اس مرحلے کے دوران مشق میں شریک ممالک کی بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے غیر روایتی جنگ ، ساحلی دفاع، فضائی دفاع اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مختلف مشقیں کی گئیں۔پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم ایجنسی کے جہازکے علاوہ امریکہ ،بحرین، ترکی ،سعودی عرب،کویت اورمتحدہ عرب امارات کے جہازوں نے بھی مشق میں حصہ لیا۔جبیل بندرگاہ پر قیام کے دوران سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیرجناب عز ت مآب وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) خان ہشام بن صدیق نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ٹیپو سلطان پر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں رائل سعودی نیول فورسز کے اعلیٰ افسران بشمول رائل سعودی نیول فورسز کے ایسٹرن فلیٹ کمانڈر، ریئر ایڈمرل فہد علی ال فرقان اور مشق گلف شیلڈI-میں شریک ممالک کے افسران اور جوانوں نے بھر پور شرکت کی۔مشق میں پاکستان کی دیگرمسلح افواج کی معقول تعداد میں شرکت کے علاوہ سمندر میں آپریشن انجام دینے والے پاک بحریہ کے یونٹس( جن پر ہیلی کاپٹر ز بھی موجود تھی) ،لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ، اسپیشل فورسزاور پاک میرینز کی شرکت مشق میں حصہ لینے والے ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے سلسلے میں حکومتِ پاکستان کی پالیسی کی واضح مظہر ہے۔مشق میں پا ک بحریہ کی شرکت خطے میںفروغِ امن کے لئے مشترکہ مقاصد کے حصول اور میری ٹائم سکیورٹی کو مزیدمضبوط بنانے کے لیے عالمی سطح پرپاک بحریہ کی پالیسی کی بھی عکاس ہے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.