پانی جیسے قیمتی اثاثے کے تحفظ کیلئے درمیانی و طویل المدتی پالیسیاں اختیار کی جائیں، اے سی سی اے
پیر 9 اپریل 2018 19:43
(جاری ہے)
ہم کاروباری رہنمائوں سے کہتے ہیں کہ وہ کاروبار کے لئے پانی کی اہمیت پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی مالیاتی، انسانی اور سماجی اہمیت کو بھی دیگر کاروباری اثاثوں کی طرح مدنظر رکھیں، اس وقت پاکستان کی پانی کی فراہمی کی حکمت عملی آبی ذخائر، دریائوں کے انتظام اور گلیشیئر پگھلنے پر مبنی ہے لیکن سندھ طاس معاہدے کو کمزور علاقائی تعلقات اور پانی کے انتظام کی پالیسیوں میں کم حکومتی سرمایہ کاری کا سامنا ہے، زرعی اور غیر زرعی دونوں طرح کے کاروباری ماڈلز کو مستقبل سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اختیار کرنا ہوگا،اے سی سی اے اپنی رپورٹ میں پائیدار ترقی کے اہداف کو نئے سیاق و سباق، خطرات اور مواقع تصور کرتی ہے،عالمی یوم آب کے موقع پر اے سی سی اے نے کاروباری شخصیات پر زور دیا ہے کہ وہ پانی کے انتظام اور بچت کے لئے سنجیدہ اور پائیدار حکمت عملی اختیار کریں، جب تک پانی کے ذخائر میں اضافہ اور پانی کے اثاثے کو محفوظ کرنے کے لئے فوری اقدامات نہیں کئے جائیں گے، بڑھتی ہوئی شہری آبادیوں، صنعتوں اور آبادی میں اضافے کی وجہ سے پانی کا ذخیرہ تیزی کے ساتھ کم ہوتا جائے گا، یہ انتہائی قابل توجہ معاملہ ہے کیونکہ صاف پانی اور صفائی ستھرائی کے معاملہ کو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 17 ویں اہداف میں چھٹے نمبر پر رکھا گیا ہے۔
اے سی سی اے کو یقین ہے کہ پانی ایک قدرتی اثاثہ ہے اس کو محفوظ بنانا اور کفایت شعاری سے استعمال ضروری ہے، کاروباری شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ وہ پانی کو محفوظ بنانے اور مستقبل کے لئے اس کی اہمیت پیدا کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.