فلم بین فضول اچھل کود کی بجائے معیاری تفریح چاہتے ہیں، عینی جعفری
فلم میکنگ میں زیادہ نئے لوگ ہی ہیں جو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ منفرد موضوعات کو ہی ترجیح دے رہے ہیں‘انٹرویو
جمعرات 12 اپریل 2018 12:02
(جاری ہے)
مذکورہ فلم نے کروڑوں کے بجٹ سے بننے والی بالی ووڈ فلموں کوٹف ٹائم دیا۔ اسی طرح کی فلمیں اگرمعمول کے مطابق بنائی جائیں توہم بہت جلد پاکستانی فلموں کا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرسکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جب کوئی پروجیکٹ سائن کروں تو اس میں اپنے کردار پرمحنت کروں ۔ جہاں تک بات وسائل کی ہے توپھر وسائل کے ساتھ اسکرپٹ،میوزک اور کاسٹنگ سمیت ہر شعبہ کا مضبوط پپیپر ورک ہونا ضروری ہے، ان میں سے کہیں بھی ذرا سی کوتاہی کا خمیازہ پوری ٹیم کو بھگتنا پڑتا ہے جب کہ وقت کے ساتھ فلم میکنگ میں بہتری آتی جارہی ہے، ہر کوئی ایک دوسرے سے منفرد نظر آنے کے لیے محنت کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عینی جعفری نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ بس اسکرپٹ اورکہانی جاندارہونے کی ضرورت ہے۔ جہاں تک بات فلم اور ڈرامے کے مزاج میں فرق کی ہے تواس کیلیے وقت درکارہے۔ یہ سب کچھ راتوں رات تبدیل نہیں ہوگا۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہماری فلم انڈسٹری ایک طرح سے ابتدائی دورمیں ہے اورکچھ عرصہ بعد یہی لوگ ایسی فلمیں پروڈیوس کرنے لگیں گے کہ پھردنیا بھر کے فنکار اور فلم میکر یہاں کام کرنے کی خواہش رکھنے کے ساتھ ساتھ کوپروڈکشن کیلئے بھی پیچھے پیچھے ہوں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پرینیتی چوپڑا اورراگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
-
کیا رنویرسنگھ اوردیپیکا پڈوکون کا بریک اپ ہونے والا ہے
-
اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی
-
حمائمہ ملک بھی ویب سیریز'ہیرا منڈی' کے سحر میں مبتلا
-
اداکارہ عالیہ بھٹ کی ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
-
سلمان خان کا مداحوں کے نام لکھا خط سوشل میڈیا پر وائرل
-
اداکار اکشے کمار کی جولی ایل ایل بی 3کو قانونی مسائل کا سامنا
-
وزیراطلاعات سے ہالی و ڈ پروڈکشن ٹیم کے ارکان کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
-
عالیہ بھٹ نے میٹ گالا کے کارپٹ پر حسن کے جلوے بکھیر دیئے
-
ثانیہ مرزا کا ’باس لیڈی‘ لک فیشن کے متوالوں کی توجہ کا مرکز
-
قوس قزح کے رنگوں میں رنگی یمنیٰ زیدی کا حسن آسمان کو چھونے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.