دوسری شادی پر ہونے والی چہ میگوئیاں ، معروف اینکر نے ویڈیو پیغام میں رد عمل دے دیا
مجھ سے منسوب دونوں عورتیں خوش ہیں، اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، با اختیار ہیں، تعلیم اور میڈیا میں اپنا کیرئیر بھی آگے بڑھا رہی ہیں،اقرار الحسن کا ویڈیو پیغام
سید فاخر عباس جمعہ 13 اپریل 2018 22:53
(جاری ہے)
انکا کہنا تھا کہ مجھ پر دو دن پہلے انکشاف ہوا کہ میں نے دوسری شادی کر لی ہے۔
حالانکہ میں یہ معاملہ سات سال پہلے شروع ہو چکا تھا۔5سال پہلے نکاح کی سادہ سی تقریب ہوئی اور وہ کسی سے چھپی نہیں تھی ۔وہ چیز ہر کسی کے سامنے تھی چاہے وہ میرے دفتر کے لوگ ہو خاندان والے ہوں یا دوست ہوں۔آپ لوگوں کے لیے یہ بات نئی اس لیے ہے کہ جب پانچ سال قبل یہ نکاح ہوا تھا تب تک آپ میں سے بہت سے لوگ مجھے ٹھیک سے جانتے بھی نہیں تھے۔اقرار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ میں شریعت کا سہارا نہیں لوں گا لیکن اس شادی کے پیچے بھی ایک کہانی ہے جو میں شائد نہیں بتا سکتا کیونکہ اس میں میرے علاوہ بھی بہت سے لوگوں کی عزت نفس کا مسئلہ ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ مجھ سے منسوب دونوں عورتیں خوش ہیں، اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں، با اختیار ہیں، تعلیم اور میڈیا میں اپنا کیرئیر بھی آگے بڑھا رہی ہیں۔اگر میں پاکستان میں سب اچھا کی بات کرتا ہوں تو سب سے پہلے میرا گھر اچھا ہے۔اگر میں معاشرے میں انصاف کی بات کرتا ہوں تو یقینی طور پر میرے گھر میں مجھے پہلے انصاف کرنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ میری دونوں بیویاں نہ صرف مجھ سے خوش ہیں بلکہ وہ آپس میں بھی بہت خوش ہیں اور میری بھی کوشش ہے کہ میں ان میں انصاف کر سکوں اور ویڈیو میں نظر آنے والی تصویریں اس بات کا ثبوت ہیں۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈہو ملاحظہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.