معراج کی شب فضیلتیں قدم قدم آپ ﷺ کے ہم رکاب تھیں:ڈاکٹر حسن محی الدین
سفرِ معراج حضور ﷺ کا ایک معجزہ ہے اور معجزہ رب کائنات کی قدرت کا مظہر ہوتا ہے،تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ معراج النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب
جمعہ 13 اپریل 2018 23:43
(جاری ہے)
ڈاکٹر حسن محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نقوشِ کف پائے محمد ﷺ سے لوحِ افلاک پر شوکت انسانی کی جو دستاویز مرتب ہوئی وہ انسان کے اشرف المخلوقات ہونے کی دلیل ہی نہیں بلکہ ایک ایسا مینار نور بھی ہے جو تسخیر کائنات کے ہر مرحلے پر آنے والی ہر نسلِ انسانی کے راستوں کو منور کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی معراج کاپہلوئے بشریت، عالم بشریت کو فیض پہنچانے کیلئے تھا، آپ ﷺ کو نسل انسانی کی رشد و ہدایت کیلئے جامہ بشریت میں مبعوث فرمایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سائنسی علوم کائنات کی سچائیوں سے پردہ اٹھارہے ہیں اور قدم قدم پر نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں اوراسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کی آفاقی تعلیمات کی سائنسی توجیہہ خود بخود ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سفرِ معراج میں قاب قوسین کا ذکر جمیل اس تواتر سے ہوا ہے کہ ذہنوں میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ قاب قوسین سے کیا مراد ہی اس کا قرآنی مفہوم کیا ہی قرآن حکیم میں اللہ رب العزت نے اپنے حبیب ﷺ سے انتہائی قرب و وصال کو قاب قوسین کی بلیغ وجمیل عام فہم تمثیل سے بیان فرمایا ہے تاکہ عرب اپنی روزمرہ زبان اور محاورے کے مطابق اس بات کا مفہوم پوری طرح سمجھ سکیں، قوسین سے مراد کمانیں یا ابرو یا بازو ہیں اور قاب فاصلے کی اس مقدار کو کہتے ہیں جو دو کمانوں کے درمیان ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معراج کی شب کوئی چیز پردہ غیب میں نہ رہی ۔ سفرِ معراج کے ذریعے حضور نبی اکرم ﷺ پر تمام حقیقتوں کو منکشف کیاگیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.