روس نے اعصاب معطل کرنیوالا ایک خاص کیمیائی مادہ تیار کر رکھا ہے،برطانیہ
کیمیائی مادہ تیار کرنے کے حوالے سے برطانیہ نے تمام تفصیلات نیٹو کے سیکرٹری جنرل کو فراہم کردیں
ہفتہ 14 اپریل 2018 11:50
(جاری ہے)
اس خط کے مطابق برطانیہ میں روسی ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکریپل کی ماسکو کی خفیہ ایجنسیاں خاصے عرصے سے پیچھا جاری رکھے ہوئے تھیں۔مارک سیڈوِل نے اپنے خط میں یہ بھی تحریر کیا کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے اس پروگرام کے تحت فوجیوں کو خصوصی تربیت بھی دی گئی تھی تا کہ بوقت ضرورت وہ انہیں استعمال کرنے کی معلومات رکھتے ہوں۔
سیڈوِل کے مطابق اس پروگرام کے تحت اس مادے کی ترسیل اور استعمال کے مختلف طریقوں کو بھی وضع کیا گیا تھا جن میں اس اعصاب شکن ایجنٹ کو خط کے ذریعے بھیجنے کے علاوہ ٹارگٹ کے زیر استعمال مکان کے دروازے کے ہینڈل پر لگانا بھی شامل تھا۔اس خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ سن 2000 کی دہائی کے دوران اعصاب شکن ایجنٹ ’نوویچوک‘ پروڈکشن کے بعد روس نے ایک محدود مقدار میں ذخیرہ بھی کر رکھا ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر نے لکھا کے تفتیش کار اس وقت بھی تحقیقاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہیں کہ گزشتہ ماہ روس کے ڈبل ایجنٹ سیرگئی اسکریپل اور اٴْن کی بیٹی کو کس انداز میں اور کون سے مہلک اور زہریلے مادے سے نشانہ بنایا گیا تھا۔اس کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا ہے کہ سیر گئی اسکریپل اور اٴْن کی بیٹی ژولیا کو برطاوی شہر سالسبری میں جس اعصاب شکن مادے سے ٹارگٹ کیا گیا تھا آیا وہ نوویچوک ہی ہے۔ اسی سالسبری شہر میں تفتیشی ٹیموں کو انتہائی مرتکز اعصاب شکن ایجنٹ ٹوویچوک کی ایک مقدار بھی دستیاب ہوئی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.