پھلوں‘ سبزیوں کا استعمال ڈیپریشن کے خطرے کو 10فیصدکم کرسکتاہے،ما ہر ین

ہفتہ 14 اپریل 2018 13:23

قصور۔14 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء)حالیہ تحقیق کیمطابق پھلوں‘ سبزیوں اور اناج کا استعمال ڈیپریشن کے خطرے کو 10فیصدکم کرسکتاہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کیمطابق ایسے افرادجو پراسیس فوڈز اور شوگر سے بھرپور مغربی خوراک کھاتے ہیں ان میں ڈیپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتاہے۔

(جاری ہے)

محققین کیمطابق خوراک اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کاتعین کرنے کیلئے مزید ریسرچ کی ضرورت ہے لیکن ایسی حالت کو کنٹرول کرنے کیلئے طرز زندگی میں سادہ سی تبدیلیوں کو ادویات پرترجیح دینی چاہئیے۔

رش یونیورسٹی‘ شگاگومیں ہونیوالی اوسطاً81برس عمر کے 964افرادکاتجزیہ کیاہے جس کے دوران ڈیپریشن کی علامات جیسے مستقبل کے حوالے سے ناامیدی وغیرہ کا مشاہدہ کیاگیا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال سات فیصد بالغ افراد ڈیپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں۔