یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنلز، ریال میڈرڈ کو بائرن میونخ اور روما کو لیور پول کا چیلنج درپیش ہو گا

پیر اپریل 09:40

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) یورپین فٹ بال گورننگ باڈی کے مطابق یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ سیمی فائنلز میں بائرن میونخ کو ریال میڈرڈ اور روما کو لیورپول کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

یوئیفا چیمپئنز لیگ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو چکی ہے اور چار بہترین ٹیموں ریال میڈرڈ، روما، بائرن میونخ اور لیورپول نے شاندار کھیل کی بدولت لاسٹ فور میں جگہ بنا رکھی ہے۔

یورپین فٹ بال گورننگ باڈی کے مطابق یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کے سیمی فائنل مرحلے میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ بائرن میونخ اور روما کا مقابلہ لیورپول سے ہو گا، سیمی فائنلز فرسٹ لیگ میچز 24 اپریل اور سیکنڈ لیگ میچز 2 مئی کو شیڈول ہیں، دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان چیمپئنز لیگ کا فائنل 26 مئی کو کائیو، یوکرین میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :