قلات کے علاقے بینچہ میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاںبحق ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی

پیر 16 اپریل 2018 18:42

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) قلات کے علاقے بینچہ میں خانہ بدوشوں کی جھونپڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاںبحق ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے قلات لیویز کے مطابق قلات سے 80 کلومیٹر دور خانہ بدوشوں کا بد قسمت قافلہ گیاواندرہ جارہی تھی جو عارضی طور پر بینچہ کے قریب قیام کئے تھے کہ گزشتہ رات گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران ان پر آسمانی بجلی گرگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسماة (ح) موقع پر ہی جاںبحق ہوگئی جب کہ ایک خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی بھی ہو گئے اطلاع ملتے ہی قلات لیویز موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاش کو سول ہسپتال قلات پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :