امریکی پابندیوں کا جواب دیں گے، روس

منگل 17 اپریل 2018 12:29

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ تازہ امریکی پابندیوں کے جواب میں تیار کردہ مسودہ بِل جلد منظور کر لیا جائے گا۔ روس کے خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکی پابندیوں کا جواب دینے کے لئے پارلیمانی اراکین نے امریکی مال اور خدمات کی روس درآمد کی ممانعت کے مطالبے پر مبنی ایک مسودہ بِل پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

بِل میں سافٹ وئیر، زرعی مصنوعات، ادویات، تمباکو اور الکحل جیسی مصنوعات کی درآمد کو محدود کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔روسی پارلیمانی اراکین نے بِل میں جوہری توانائی ، راکٹ موٹروں اور طیاروں کی تعمیر کے شعبوں میں امریکا کے ساتھ تعاون کو بھی ممنوع قرار دئیے جانے ، روس کے نجکاری منصوبوں میں امریکی کمپنیوں کی شرکت کو بھی ممنوع قرار دئیے جانے کی تجویز پیش کی ہے۔واضح رہے کہ سال 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے دعوے کے ساتھ امریکا نے روسی امراء پر پابندیاں عائد کر دی تھیں اور7 امراء اور ان کے زیر کنٹرول 12 کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں داخل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :