روس بڑے پیمانے پر سائبر حملے کر رہا ہے، امریکا اور برطانیہ کا الزام

منگل 17 اپریل 2018 13:31

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) امریکا اور برطانیہ نے روس پر بڑے پیمانے کے سائبر حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔برطانیہ کے نیشنل سائبر سکیورٹی سنٹر امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی اور داخلی سلامتی کے محکمے کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق اس حملے کا نشانہ حکومتی اداروں کے علاوہ پرائیویٹ ادارے اور افراد بھی بنے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق یہ حملہ انٹرنیٹ کے بنیادی ڈھانچے پر کیا گیا جس میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کے انٹرنیٹ راؤٹرز، سوئچز اور فائر والز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :