عالمی سطح پر سونے کے نرخوں میںاضافہ

منگل 17 اپریل 2018 14:27

عالمی سطح پر سونے کے نرخوں میںاضافہ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) عالمی سطح پر سونے کے نرخوں میں اضفہ ہوا ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1346.31 ڈالر فی اونس رہی جبکہ امریکی سونے کی جون کے لیے سپلائی 0.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 1350.70 ڈالر فی اونس طے پائے،چاندی کے نرخ بھی 0.3 فیصد بڑھ کر 16.68 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

لندن سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.80.1 فیصد بڑھ کر 1346.91 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کی جون میں سپلائی کے سودے 0.2 فیصداضافہ کے ساتھ 1350.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔

یورپ میں چاندی1672 ڈالر فی اونس رہی ۔پلاڈیم اور پلاٹینیم کے نرخ بھی مستحکم ہوئے۔سنگا پور ایشیاء میں سپاٹ گولڈ 0.1فیصد کمی کے ساتھ 1344.03 ڈالر فی اونس اور امریکی سونے کی ڈیلیوری 1346.80ڈالر فی اونس پر طے پائی۔۔