صہیونی ریاست فلسطینی بچوں سے تعلیم کا حق چھیننے کے بعد احتجاج کا حق بھی سلب کرنے لگی

منگل 17 اپریل 2018 17:47

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) صہیونی ریاست فلسطینی بچوں سے تعلیم کا حق سلب کرنے کے بعد احتجاج کا حق بھی سلب کرنے لگی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فلسطینی طلباء کی جانب سے الظاھریہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مسمار کیے گئے سکول کے ملبے پر احتجاجی کیمپ لگایا گیا تھا،اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے نہتے طلباء پر چڑھائی کی گئی اور وہاں پر احتجاجی کیمپ لگانے والے طلباء پر تشدد کیا گیا اور کیمپ اکھاڑ پھینکا۔

مقامی ذرائع کے مطابق زنوتا کے مقام پر فلسطینی طلباء نے مسمار کیے گئے سکول کے مقام پر ایک خیمہ لگایا گیا تھا جس میں 30 طلباء اور طالبات نے دھرنا دے رکھا تھا۔ اسرائیلی فوج نے احتجاجی دھرنا دینے والے فلسطینیوں پر چڑھائی کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی طلباء زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے دھرنا دینے والے طلباء کو منتشر کردیا۔

متعلقہ عنوان :