Live Updates

تحریک انصاف کی ایک ساتھ کئی تگڑی وکٹیں گر گئیں

منگل 17 اپریل 2018 17:50

تحریک انصاف کی ایک ساتھ کئی تگڑی وکٹیں گر گئیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سابق مشیر ساجد اسحاق سمیت اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں نے پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان منگل کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے رہنما جاوید پیارا، بشارت کھوکھر اور اوم پرکاش بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقلیتوں کو حقوق دینے میں ناکام رہی ہے، پی ٹی آئی نے اقلیتوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آ کر اقلیتوں کو جو حقوق دینے کی بات کرتے ہیں وہ جھوٹ، مکاری اور سیاسی چال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کو براہ راست ووٹ کے ذریعے منتخب کیا جانا چاہئے، عمران خان نے اس سلسلہ میں پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اندرونی انتشار کا شکار ہے، کور کمیٹی میں اقلیتوں سے تعصبانہ رویہ رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ڈھونگ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے مقابلہ میں اقلیتی امیدوار کھڑے کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :