منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کے الزام میں اقبال عرف بالا اور منیر نامی دوملزم گرفتار

منگل 17 اپریل 2018 19:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) تھانہ مناواں پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث ہونے کے الزام میں اقبال عرف بالا اور منیر نامی دوملزموں کو گرفتار کرلیا ہے پولیس نے دونوں ملزمان کے قبضے سے گیارہ کلو چرس اور بیس بوتل شراب برآمد کرنے کا بھی دعوی ٰ کیا ہے پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ تھانہ اسلام پورہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران علاقے کا معروف منشیات فروش بائو مسیح کو گرفتا کر کے اس کے قبضے سے سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے پولیس نے بائو مسیح کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :