کوہاٹ ، طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

منگل 14 جولائی 2026 19:55

کوہاٹ ، طوفانی بارش سے مکان کی چھت گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) کوہاٹ تحصیل لاچی کے علاقے مالگین میں طوفانی بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 15 افراد ملبے تلے دب گئے جس میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔امدادی ادارے 1122 نے تمام افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، نکالے گئے 11 افراد دم توڑ چکے تھے جبکہ 11 زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف اسپتال بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے، جاں بحق افراد میں 50 سالہ بسمینہ، 45 سالہ نواب جانہ، 45 سالہ فرمینہ اور 6 سالہ ارحم شامل ہیں۔زخمی افراد میں صفی اللہ عمر 30 سال، نبیلہ عمر 25 سال، شاردہ ناز عمر 30 سال، سیف اللہ عمر 3 سال، رویزہ عمر 4 سال، گل مرجانہ عمر 50 سال، سکینہ عمر 60 سال، جاویدہ عمر 30 سال، ادیبہ عمر 3 سال، شیرینہ عمر 20 سال اور رخسانہ بی بی عمر 56 سال شامل ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے وقت مکان میں تقریب جاری تھی۔ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں بارش کے بعد برساتی ندیوں میں طغیانی آگئی۔ بارش کے باعث ملتان، ڈی جی خان اور مظفرگڑھ کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔