وفاقی حکومت نے گریڈ 21کے آفیسر حبیب الرحمان کو منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن تعینات کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

منگل 17 اپریل 2018 21:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) وفاقی حکومت نے گریڈ 21کے آفیسر حبیب الرحمان کو منیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹبیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے آفیسر حبیب الرحمان کو ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے وہ اس سے قبل اورسیزپاکستانیز فائونڈیشن کے ایم ڈی کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔