صوبائی سلیکشن بورڈ کی شفارش پر محکمہ صحت کے سنیئر میڈیکل آفیسران کو بی 18-کے عہد ے پر ترقی دی گئی

بدھ 18 اپریل 2018 08:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء)محکمہ اورایس اینڈ جی اے ڈی کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ کی شفارش پر محکمہ صحت کے میڈ یکل افسران بی17-کو مستقل بنیا دوں پر سنیئر میڈیکل آفیسربی 18-کے عہد ے پر ترقی دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ڈاکٹر محمد امان ،ڈاکٹر فضل الرحمن ،ڈاکٹر سردار خان ،ڈاکٹر خدابخش ،ڈاکٹر دولت شاہ کو 13مارچ2018 سے جبکہ ڈاکٹر عبدالرزق کو18مارچ 2018ء سے مستقل بنیادوں پر سنیئر میڈ یکل آفیسر بی 18-کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔