ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ پلے آف، برطانیہ کو ازبکستان، آسٹریلیا کو آسٹریا کا چیلنج درپیش ہو گا

بدھ 18 اپریل 2018 10:30

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈگروپ پلے آف 14 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹائی کی فاتح ٹیمیں آئندہ برس شیڈول ورلڈ گروپ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ شکست کی صورت میں انہیں دوبارہ یورپا افریقہ زونل گروپ مرحلہ کھیلنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

آرگنائزرز نے ورلڈ گروپ پلے آف کے آخری رائونڈ میچز کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے، برطانیہ کو ازبکستان، آسٹریلیا کو آسٹریا، ارجنٹائن کو کولمبیا، سوئٹزرلینڈ کو سویڈن، سربیا کو بھارت، کینیڈا کو ہالینڈ، ہنگری کو جمہوریہ چیک اور جاپان کو بوسنیا ہرزیگووینا کا چیلنج درپیش ہو گا۔

متعلقہ عنوان :