سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ،

میری اپنی قوال پارٹی ہے جس کا میں خود سربراہ ہوں‘ شیر میانداد بالی ووڈ کی فلم ’’کرسٹل ‘‘کا میوزک ترتیب دیا ہے ،دعا کریں کہ خدا مجھے کامیاب کرے‘ نامور قوال کی گفتگو

بدھ اپریل 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) نامور قوال شیر میانداد نے کہا ہے کہ مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی میری کسی لیڈر سے سیاسی وابستگی ہے ، میری اپنی قوال پارٹی ہے جس کا میں خود سربراہ ہوں۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میری خوا ہش ہے کہ خدا مجھے استاد نصرت فتح علی خان جیسا بنا دے ۔

(جاری ہے)

میں اکثر ان کی گائی ہوئی غزلیں گاکر روحانی سکون محسوس کرتا ہوں ۔

شیر میانداد نے کہا کہ میںنے بالی ووڈ کی فلم ’’کرسٹل ‘‘کا میوزک ترتیب دیا ہے اور بطور موسیقار میرا کسی بھی فلم کیلئے میوزیک دینے کا پہلا تجربہ ہے ،دعا کریںکہ خدا مجھے کامیاب کرے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے خواتین اداکارائوں میں کوئی دلچسپی نہیں البتہ بالی ووڈ کے سپرسٹار امیتابھ بچن میرے پسندیدہ اداکارہیں ۔

متعلقہ عنوان :