پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزارعین کے حقوق کا عالمی دن منایا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 13:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزارعین کے حقوق کا عالمی دن بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا گیا جبکہ اس موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات میں مزارعین کے حقوق کے تحفظ ، ان کو درپیش مشکلات ، انہیں بنیادی سہولیا ت کی فراہمی اور دیگر امور پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں انجمن تحفظ حقوق مزارعین پنجاب ، پاکستان کسان بورڈ ، فارمرز ایسوسی ایشن پنجاب ، پاکستان کسان ویلفیئر کونسل اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتما م مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں ۔ عالمی یوم حقوق مزارعین کے سلسلہ میں الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا میںبھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :