جرمنی کا ورکرزیونین سے 23لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ

معاہدے کا اعلان جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر اور ورکرز یونین ویرڈی کے سربراہ کی مشرکہ پریس کانفرنس میں کیاگیا

بدھ اپریل 13:57

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) جرمن حکومت آئندہ دو برسوں کے دوران ملک کی23لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اوسطاً 7.5 فیصد اضافے پر رضا مند ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر اور ورکرز یونین ویرڈی کی طرف سے اس بات کا اعلان بدھ کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ویرڈی رواں برس تنخواہوں میں چھ فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی تھی اور اسی سلسلے میں حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ اور ایئرپورٹس سمیت متعدد شعبوں میں ہڑتالیں بھی ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :