ابھیشیک بچن اور پریانکا چوپڑا ایک بار پھر فلم میں اکھٹے دکھائی دیں گے

بدھ 18 اپریل 2018 14:53

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور پریانکا چوپڑا ایک بارپھر فلم میں اکھٹے دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن اور پریانکا چوپڑا فلم ’’بلف ماسٹر‘‘ اور ’’دوستانہ‘‘ کے بعد اب ہدایتکار شونالی بوس کی فلم میں اکھٹے دکھائی دیں گے، فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے، فلم کی کہانی احلاحی مقرر عائشہ چوہدری کے گرد گھومتی ہے جو 13 سال کی عمر میں پھپٹروں کی ایک بیماری کاشکار ہوجاتی ہے اور 15 سال کی عمر میں مختلف مقامات پر اس متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے تقاریر کرتی ہے لیکن 18سال کی عمر میں انتقال کر جاتی ہے، فلم میں اداکار ابھیشیک بچن اور پریانکا چوپڑا عائشہ چوہدری کے والدین کا کردار ادا کریں گے جس کے لئے دونوں اداکاروں نے ہدایتکار سے ملاقات بھی کی ہے۔

اداکار ابھیشیک بچن فلم ’’من مرضیاں ‘‘ اور پریانکا چوپڑا فلم ’’بھارت‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :