ساہیوال‘ اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی در خواست منظور

سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ نے ملزم کو دو لاکھ روپے کے دو ضمانت نامے دا خل کرا نے پر رہائی کا حکم دے دیا

بدھ 18 اپریل 2018 15:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے اغواء برائے تاوان کے مقدمہ کے گرفتار ملزم جا وید جیدی کی ضمانت کی در خواست منظور کر کے ملزم کو دو لاکھ روپے کے دو ضمانت نامے دا خل کرا نے پر رہائی کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

28ستمبر 2013کو موضع ہنوائل قبولہ سے ایک نوجوان علی شیر کو پچاس لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء کر لیا گیا تھا جو ابھی تک بر آمد نہیں ہوا ۔پولیس قبولہ نے تین ماہ قبل ملزم جا وید جیدی کو موبائل فون کے ڈیٹا سے گرفتار کیا۔45یوم تک جسمانی ریمانڈ پر تفتیش کی لیکن علی شیر بازیاب نہ ہو سکا اور عدالت نے ملزم کو جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔