تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر حکومت اپنی حدود کے اندر رہتے ہوئے مثبت اور موثر کردار ادا کررہی ہے ،ْچوہدری طارق فاروق
لندن مظاہرہ کے ذریعہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جدوجہد آزادی کشمیر کے عمل میں اکیلے نہیں ہیں ،ْقائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر
بدھ 18 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
راجہ فاروق حیدر خان بحیثیت صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر اور امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران پر مشتمل نمائندہ وفد کے ہمراہ شریک ہیں ۔
لندن مظاہرہ کا بنیادی مقصد مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی میں مصروف عمل حریت پسندوں کیخلاف بھارتی قابض افواج کی انسانیت سوز کارروائیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم کے دورہ لندن کے موقع پر بلا تخصیص جماعت و علاقہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی جانب سے احتجاج کا پروگرام اس بات کا ثبوت ہے کہ برطانیہ مین مقیم تمام مکاتب فکر کے پاکستانی و کشمیر نژاد شہری تحریک آزادی کشمیر کیلئے انتہائی سنجیدگی کیساتھ مصروف عمل ہیں ۔ عالمی برادری کے سامنے بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اصل چہرہ بے نقاب ہونے سے بھارت کے اندر اقلیتوں کو لاحق خطرات اور وہاں بنیادی انسانی حقوق کے حوالے سے جاری کھلی خلاف ورزیوں پر عالمی اداروں کی توجہ مبذول ہوئی ہے ۔ قائمقام وزیراعظم نے واضح کیا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں ظلم ، جبر کے تمام ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو ختم کرنے میں ناکام ہے ۔ کشمیر کی بیٹی آصفہ کیساتھ روا رکھا گیا انسانیت سوز سلوک عالمی اداروں کیلئے خصوصی توجہ کا مستحق ہے ۔ ایسے درجنوں واقعات مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ کئی سالوں سے رونما ہورہے ہیں ۔ یہ سلسلہ رکنے والا نظر نہیں آتا ۔لندن مظاہرہ کے ذریعہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ جدوجہد آزادی کشمیر کے عمل میں اکیلے نہیں ہیں ۔ پاکستان و آزاد کشمیر کے عوام اور حکومت پاکستان اپنی سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت کے ذریعہ اندرون و بیرون ملک بھارت کے مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے موثر کردار ادا کررہے ہیں ۔ چوہدری طارق فاروق ضلع کوٹلی کے دورہ کے بعد دارلحکومت مظفرآبادپہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور عوامی وفود اور جماعتی کارکنوں کیساتھ ملاقاتیں بھی کیں ۔ اس موقع پر بات چیت کے دوران چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزاد کشمیر میں مربوط اور منصوبہ بند پائیدار ترقی کے عمل پر یقین رکھتی ہے ۔ حکومت کے قیام کے وقت طے کی گئی تین بنیادی ترجیحات پر کامیابی کیساتھ عملدرآمد ہورہا ہے ۔ تحریک آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ خطہ کے اندر عوام کو انصاف اور ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے میرٹ کی بنیاد پر عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ تعمیر و ترقی کا عمل انتہائی شفاف انداز میں جاری ہے ۔ گزشتہ سال ملنے والے اضافی ترقیاتی فنڈز کے ذریعہ مواصلات کے شعبہ میں بین الاضلاعی سڑکوں کی پختگی و بہترگی پر کام جاری ہے جو رواں سال کے دوران بھی اہداف کے حصول پر جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ اس سال بھی اضافہ شدہ ترقیاتی بجٹ ملے گا جس کے ذریعہ آزاد کشمیر حکومت بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے گی ۔ تعمیر و ترقی بلا تخصیص بنیادوں پر جاری ہے ۔ تمام اضلاع میں میگا پراجیکٹس موجودہ حکومت کے اہم کارنامے ہیں ۔ صحت کے شعبہ میں فری میڈیکل ایمرجنسی سروسز میں عام آدمی کیلئے سہولت میسر ہے ۔ اسی طرح اب محکمہ تعلیم کے اندر بھی اصلاحات کا آغاز کیا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.