بھیرہ، ندیم افضل چن کی دارالعلوم کے طلبا کے مبینہ تشدد کی شدید مذمت

شہری امن کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا،بیان

بدھ اپریل 21:03

بھیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) سابق چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی ندیم افضل چن اور امید وار حلقہ پی پی 28حسن انعام پراچہ نے پھلروان روڈ پر دوکاندار حاجی محمد افضل پر دارالعلوم کے طلبا کے مبینہ تشدد کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہری امن کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا اور مظلوم عوام کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ۔وہ دوکاندار محمد افضل سے اظہار ہمدردی کے لیے اس کے گھر گئے ۔

دریں اثناء وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی بھیرہ ممتاز حیدر انصاری ، سابق سٹی ناظم حاجی شیخ شوکت علی زرگر ، کونسلر شیخ کاشف محمود زرگر اور خالد محمود بھٹی ، انجمن تاجران کے حاجی سیٹھ محمد اصغر ، چوہدری محمد انور فواد نے اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقع میں ملوث افراد کو فوری گرفتار جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ مبینہ ملزمان کی طرف سے کراس پرچہ درج کرانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا اور اگر مظلوم دوکاندار کو انصاف نہ ملا تو شہر میں دوکاندار مکمل ہڑتال کر دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی ۔

دوکاندار حاجی محمد افضل نے کہا کہ ملزمان نے دوکان میں گھس کر مجھے میری ضعیف العمر والدہ اور بیوی بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے انہوں نے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ اسے فوری انصاف فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :