eاوگرا قیمتوں کے برعکس، ایل پی جی کی بلیک میں فروخت

ا*سرکاری ریٹ 254 روپے، مارکیٹ میں ایل پی جی 430 روپے میں دستیاب،رپورٹ ی*صارفین اضافی مالی بوجھ سے شدید پریشان، سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ

اتوار 23 اگست 2026 19:45

eاوگرا قیمتوں کے برعکس، ایل پی جی کی بلیک میں فروخت
ٴْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2026ء) اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 254 روپے 32 پیسے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود شہر میں من مانے نرخوں پر 400 سے 430 روپے فی کلو تک بلیک میں فروخت جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کی عدم دستیابی اور طلب میں اضافے کے باعث ایل پی جی ڈیلرز اور دکانداروں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر کے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں فی کلو 170 روپے سے زائد کا واضح فرق دیکھا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کے باعث وہ پہلے ہی پریشان ہیں، جبکہ گھریلو استعمال کے لیے اتنی مہنگی ایل پی جی خریدنے سے ان کا ماہانہ بجٹ شدید متأثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہیں ڈیلرز اور پلانٹس سے ہی ایل پی جی بالٹی اور کنٹینر سطح پر مہنگے داموں مل رہی ہے، جس کے باعث سرکاری قیمت پر فروخت کرنا ان کے لیے ممکن نہیں رہا۔