پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی انتخابات 21اپریل کو ہونگے

بدھ 18 اپریل 2018 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی انتخابات 21اپریل کو ارباب ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوںگے۔پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئر مین انجینئر شہباز ایسوٹ ، ڈپٹی چیئر مین معصوم خان میرزئی، ممبر صویت خان اچکزئی کے مطابق پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی انتخابات21اپریل کو صبح دس بجے ارباب ہاوس میں منعقد ہوں گے۔

خواہش مند ساتھیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ20اپریل شام چھ بجے تک پینل کی صورت میں کاغذات جمع کرائیں۔ صوبائی انتخابات میں مجلس عاملہ کے اراکین ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

خضدار یونیورسٹی صدر یونس وزیر ،جنرل سیکرٹری عمران ناصر،پولی ٹیکنک کالج صدر طارق بابڑ،جنرل سیکرٹری وارث میانی،ڈگری کالج صدر عرفان اچکزئی، جنرل سیکرٹری آصف کاکڑ،بولان میڈیکل کالج صدر ڈاکٹر اظہار جنرل سیکرٹری عصمت محسود،زرعی کالج صدر ملک نجیب بوریوال،جنرل سیکرٹری اجمل خان ، بیوٹمز صدر ذاکرخان ، جنرل سیکرٹری ایوب خان سورانی،کچلاک کالج صدر عدنان خان، جنرل سیکرٹری دلاور خان،ڈگری کالج چمن صدر صدام اچکزئی،جنرل سیکرٹری قاہر اچکزئی، ڈگری کالج پشین صدر نقیب خان ترین،جنرل سیکرٹری معیز لمڑ، ڈگری کالج زیارت صدر قاہر خان، جنرل سیکرٹری عصمت کاکڑ، ڈگری کالج ہرنائی صدرملک نجیب ترین جنرل سیکرٹری عصمت ترین،انٹر کالج سنجاوی صدر عجب خان ترین جنرل سیکرٹری خالق داد،انٹر کالج دکی صدر نعمان شاہ،جنرل سیکرٹری سیدنورخان،ڈگری کالج لورالائی صدر اسماعیل ناصر، جنرل سیکرٹری شمس کاکڑ،ڈگری کالج موسیٰ خیل صدر نیک محمد ، جنرل سیکرٹری مشال خان،انٹر کالج شیرانی صدر نصیب اللہ شیرانی، جنرل سیکرٹری عالم خان حریفال،ڈگری کالج ڑوب صدر عبدالرزاق جنرل سیکرٹری نعیم مندوخیل،ڈگری کالج قلعہ سیف اللہ صدر اورنگزیب خان جنرل سیکرٹری شکور جلال زئی ، ڈگری کالج مسلم باغ صدر فرید خان جنرل سیکرٹری شیخ قیصرخان ، لائ کالج کوئٹہ صدر نقیب اللہ خان ، جنرل سیکرٹری عمر خان کو بروقت انتخابی اجلاس میں شرکت کی تاکید کی جاتی ہے۔